• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن پر مخالفین کے الزامات، تنقید، تضحیک آمیز ریمارکس

اسلام آباد ( فاروق اقدس)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر انکے مخالف طبقوں جن میں حکومت کے حامی مذہبی دھڑے بھی شامل ہیں تنقید الزامات تضحیک آمیز ریمارکس کا سلسلہ اور انکے حامیوں کی جانب سے الزامات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے مذمت کے ساتھ ساتھ جوابی کاروائی کا رد عمل بھی جارحانہ انداز میں جاری ہے تاہم اب ان میں معروف اور نامانوس چہرے بھی شامل ہوتے جا رہے ہیں۔ منگل کو سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جو مولانا فضل الرحمن سے دیرینہ عقیدت رکھتے ہیں انہوں نے مولانا فضل الرحمن پر الزامات اور کردار کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمن کو اپنے والد محترم کی جگہ سمجھتا ہوں جیسے وہ مولانا اسعد الرحمن کے والد ہیں ویسے ہی میرے بھی والد ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید