کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ، عوام ہر انتخاب میں جعلی مینڈیٹ کی سیاست کو مسترد کرتے رہیں گے۔ فارم 47کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے، کشمیری عوام جعلی نمائندگی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں، آئندہ بھی مسترد کریں گے۔دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے سہارے اقتدار پر قابض جماعت کشمیری عوام کے حقوق کی علمبردار بننے کی کوشش کر رہی ہے، فارم 47 کی پیداوار جماعت کی اپنی سیاسی تاریخ عوامی مینڈیٹ کی توہین سے بھری پڑی ہے۔