• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ کشیدگی، موسمی خرابی، پاکستان کی 185 پروازیں متاثر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی میں کشیدگی اور موسمی خرابی کی وجہ سے پاکستان کی 185 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں 25منسوخ کر دی گئیں، ملک بھر سے 125پروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ 3 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق طوفان بادوباراں کی وجہ سے کراچی اسلام اباد کی پرواز 9P682 ملتان، دبئی اسلام آباد ای کے 614 کراچی، دمام سیالکوٹ پی کے 244 فیصل آباد اتاری گئی۔
اہم خبریں سے مزید