کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک ٹائمز کے صحافیوں اور اہلِ خانہ کا فون ریکارڈ طلب کر لیا۔ قطر سے ملنے والے ایئر فورس ون کی خبر پر ذرائع جاننے کی کوشش، اخبارنے اقدام کو آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیدیا۔ گارڈین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے قطر کی جانب سے تحفے میں ملنے والے نئے ایئر فورس ون طیارے سے متعلق خبر شائع کرنے والے نیویارک ٹائمز کے متعدد صحافیوں ہی نہیں بلکہ ان کے بعض اہلِ خانہ کے فون ریکارڈ بھی طلب کر لیے ہیں۔