لاہور (آصف محمود بٹ ) تنزانیہ کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر حسنین یوسف نے کہا ہے کہ افریقہ پاکستان کی برآمدات اور افرادی قوت کیلئے اگلا بڑا مرکز بن سکتا ہے، روایتی منڈیوں پر انحصار کم، پاکستان کو افریقہ میں جارحانہ تجارتی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ وہ لاہور چیمبر میں صدر فہیم الرحمٰن سہگل سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات میں اضافے کیلئے افریقہ اور نئی اور ابھرتی منڈیوں کا رخ کرنا ہوگا۔ حسنین یوسف نے کہا کہ پاکستان کو روایتی منڈیوں کے ساتھ ساتھ افریقی خطے میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانا ہوگی۔