لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کے سرکاری ہسپتالوں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال مناواں کا اچانک دورہ کیا اور گزشتہ دورے کے دوران جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ دورے کے موقع پر اے ایس ٹیکنیکل، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ہسپتال انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔