• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں، فیلڈ مارشل اور قوم سعودیہ کیساتھ، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں پر یمنی حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس نازک وقت میں وہ‘ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔شہباز شریف نے جمعرات کوسعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابل قبول اوربین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں‘جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں‘شہباز شریف نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید