• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پاکستان کا فخر، پائیدار امن یقینی بنائیں گے، فیلڈ مارشل

اسلام آباد (فاروق اقدس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنےکہا ہےکہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، صوبے میں پائیدار امن یقینی بنائیں گے، صوبے کےباہمت اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں،پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا ،راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20 وی قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا ءسے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

اہم خبریں سے مزید