• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) سیکورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا، گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید