اسلام آباد(عاطف شیرازی)پیٹرول 4روپے 40پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی نئی قیمت331 روپے 52پیسے ، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66پیسے مقرر ،پٹرولیم ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت331 روپے 52پیسے مقرر کی گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66پیسے مقرر کر دی گئی ۔ .پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج 24 جولائی کے لیے ہوگا۔