• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیکا اسپتال میں ایک اور ایچ آئی وی کیس رپورٹ، 18 ماہ کا بچہ متاثر، تعداد 95 ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ولیکا اسپتال میں ایک اور ایچ آئی وی کیس رپورٹ ہوا ہے، جس میں 18 ماہ کے بچے کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔ بیٹا ولیکا اسپتال میں زیر علاج رہا تھا،ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ،والد عبدالصمد ،ولیکا اسپتال سے منسلک ایچ آئی وی آوٹ بریک کے حوالے سے ایک اور نیا کیس سامنے آ گیا ہے، جہاں 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔اس نئے کیس کے بعد ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 95 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک 9 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔متاثرہ بچے عبدالصمد کے والد کے مطابق ان کا 18 ماہ کا بیٹا دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج رہا تھا، جس کے بعد بچہ مسلسل بیمار رہنے لگا۔

اہم خبریں سے مزید