اسلام آباد (این این آئی)IMF کی شرط، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو نہ دینے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔