اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم سمیت اعلی حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف تحفے میں ملے،شہباز شریف کو ملنے والے تحائف میں قیمتی قلم، مسجد نبوی اور چینی خلائی اسٹیشن کے ماڈل شامل ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو مسجد نبوی کا ماڈل ‘ پین ‘ چینی آرائشی گلدان، چمڑے کی بیلٹ، مصری مجسمہ، شکر دان، کپ ،کف لنکس ملے جو توشہ خانہ میں جمع کرادیے گئے ۔ کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ جاری کرا دیا۔ رپورٹ کے مطا بق مختلف اعلی حکومتی شخصیات کو اپریل تا جون 2026 میں 21 قیمتی تحائف ملے۔