اسلام آباد (عاطف شیرازی ) حکومت اور آل پاکستان پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ،آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 15 روز کے لیے موخر کرنے کا اعلان کردیا ،ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین نعمان بٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے 2 بنیادی مطالبات پورا کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی ہے۔