اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ عوام پر معاشی حملہ ہے،پی ٹی آئی نے غیر ضروری ٹیکسز اور پٹرولیم لیوی صفر کرنیکا مطالبہ کیا ہے اورسکھر کے قریب ببرلوئی بائی پاس پر لاپتہ بچوں کی بازیابی کے کیمپ پر چھاپے و گرفتاریوں کی مذمت کی ہے ۔