• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں نے پاکستانی جہازوں کو نشانہ بنایا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نام نگار خصوصی )بحیرہ احمر میں سعودی جہاز پر غوثیوں کی جانب سے آج ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی جہازوں پر ممکنہ حملے پر اپنے رد عمل میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی تجارتی جہازوں پر حملہ کیا گیا تو پاکستان اسے اپنی قومی سلامتی پر حملہ تصور کرے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا قومی سلامتی کے دفاع کے معاملے میں کوئی باریک لکیر نہیں ہوتی یہ ہماری سرخ لکیر ہے ہمارے تجارتی جہازوں پر کسی بھی حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا اور ہم اس کا جواب دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید