لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی سے جلنے والے جلتے رہیں گے۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بغض ہے، بلاول بھٹو کو نفرت اور تقسیم کی سیاست زیب نہیں دیتی،سندھ کے ترجمانوں نے کبھی اپنی حکومت کی کارکردگی کیوں نہیں بتائی؟۔ آپ کی کارکردگی اتنی قابل رشک ہوتی تو سندھ والے مریم نواز کے سندھ کی وزیراعلی بننے کی دعائیں نہ مانگتے۔،۔ سندھ میں ترجمانوں کی فوج کیا پنجاب پر غصہ نکالنے کے لیے رکھی ہوئی ہے؟،مریم نواز کی حکومت کو صرف 2 سال ہوئے اور وسائل کو اٹک سے رحیم یار خان اور راولپنڈی سے وہاڑی تک پہنچا دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے کیوں بغض اور نفرت ہے۔ پنجاب میں پنجاب کے عوام کا پیسہ عوام پر لگ رہا ہے، یہی پیپلز پارٹی کا اصل مسئلہ ہے۔