اسلام آباد ( طاہر خلیل )چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ افسران بددیانتی کے خلاف عدم روا داری اپنائیں ، بدعنوانی کو مسترد اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں ، نیب ملک سے انسداد بدعنوانی کی مہم میں تعاون کرنے والے افسران کے ساتھ ہے، انہوں نے سندھ کی صوبائی سول سروس کے تیسرے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خدمت عامہ ، دیانت داری اور قومی مفاد کی اہمیت پر زور دیا۔