• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ ڈلیوری رائیڈر پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر کی موٹر سائیکل کو ہاکی سے نقصان پہنچانے اور اس سے بدسلوکی کرنے والے شخص کو کار سمیت حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ زیر حراست شخص کی شناخت عبدالحسیب کے نام سے کی گئی جس نے چند روز قبل فوڈ ڈلیوری رائیڈر سے بدسلوکی اور اس کی موٹرسائیکل کو ہاکی سے نقصان پہنچایا تھا اور اس تمام صورتحال کی کار سوار شہری کی جانب سے موبائل فون کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید