اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) برینٹ خام تیل کی قیمت مئی کے بعد پہلی مرتبہ 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ ایشیائی اسپاٹ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت 22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی۔ اس پیش رفت نے ایک بار پھر خدشات کو جنم دیا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی مہنگائی کی نئی لہر کو ہوا دے سکتی ہیں، حصص بازاروں پر دباؤ بڑھا سکتی ہیں اور مرکزی بینکوں کو شرحِ سود میں متوقع کمی مؤخر کرنے پر مجبور کر سکتی ہیں۔