کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں ٹریفک حادثے کے بعد کونٹینٹ کریئیٹر کی ویڈیو وائرل ہوگئی، گاڑی سوار امیر زادے نے غصے میں آکر غریب فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کی موٹر سائیکل پر ہاکی برسا دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح درخشا ں تھانےکی حدود ڈیفنس فیز VIخیابانِ شہباز پر فوڈ ڈلیوری رائیڈر کی موٹر سائیکل مبینہ طور پر گاڑی سے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد کونٹینٹ کریئیٹر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔