کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی مالی تعاون کی پاکستانی کوششوں پر ماہرین کے شکوک، اصلاحات پر زور، ماہرین کا کہنا ہے نئی مالی سہولت سے وقتی ریلیف تو ممکن لیکن یہ برسوں سے مؤخر معاشی اصلاحات کا متبادل نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کا امکان مسترد، امریکا نے تاحال کسی درخواست کی منظوری نہیں دی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے دوران سفارتی کردار کے بعد پاکستان کی جانب سے امریکا سے معاشی تعاون حاصل کرنے کی کوششوں پر ماہرینِ معیشت نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی مالی سہولت وقتی ریلیف تو دے سکتی ہے، لیکن یہ برسوں سے مؤخر معاشی اصلاحات کا متبادل نہیں بن سکتی۔