اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع مرکزی دفتر کی رونقیں بحال ہو گئیں، سینکڑوں عہدیداران سینٹرل آفس پہنچ گئے، عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ان کی رہائی تک لڑنے کا عزم کیا۔ گزشتہ روز مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور ریجنل صدر عامر مغل کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد تحریک انصاف کی مدر باڈی، وویمن ونگ، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف، ٹریڈرز ونگ، لیبر ونگ، پریزن ویلفیئر کمیٹی کے عہدیداران ریجنل جنرل سیکرٹری ملک عامر کی قیادت میں سینٹرل آفس پہنچے اور مرکزی عہدیداران شوکت بسرا اور نعیم پنجوتھہ سے خصوصی ملاقات کی۔