اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت اور اس کے پسِ پردہ حقائق، بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشتگردی کی ایک واردات میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے باڈی گارڈ کو شہید کیا گیا، یہ غیر معمولی واقعہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت بلوچستان میں اس طرح کے واقعات کے ذریعے خوف و ہراس کی فضا قائم کی جا رہی ہے، چند دن پہلے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں 5 مزدوروں کو شہید کیا گیا، 22 جولائی کو کھڈکوچہ میں بس پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو شہید کیا گیا،اس سے پہلے ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک معصوم خاتون شہید ہوئیں اور اب ایک سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ دہشتگردی کا نشانہ بنے۔