اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کیا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے اور اس سے متعلق یک طرفہ بھارتی اقدامات نہ صرف تشویشناک اور اشتعال انگیز ہیں بلکہ ان سے 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات متاثر ہو سکتے ہیں ،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دے چکا ہے۔