اسلام آباد (خبر نگار) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5اگست کے حوالے سے ایجنڈا ترتیب دے دیا، تمام جمہوری اور سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،تحریک تحفظ آئین پاکستان نے معاشی پالیسیوں، پٹرولیم قیمتوں، مبینہ امریکی مالی معاونت پر حکومت سے وضاحت مانگ لی،۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ اس مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گا، تمام جمہوری جماعتوں کے در پر جا کر ان کے ضمیر پر دستک دیں گے۔ اپوزیشن اتحاد کی قیادت نے حکومت کی معاشی پالیسیوں، آئی ایم ایف معاہدے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مبینہ امریکی مالی معاونت پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے حکومت سے ان معاملات پر وضاحت کا مطالبہ بھی کر دیا۔