• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ ہی رہے گی، بیرسٹر دانیال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نون لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہی رہے گی اور دونوں اسی تنخواہ پر ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ نون کے ساتھ پاکستان کی خا طر حکومت میں بیٹھے ہیں ۔تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیہ کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ عہدوں سے استعفیٰ دے کر ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید