کراچی(رفیق مانگٹ)نئی تحقیق کے مطابق برطانیہ کو یورپ میں ذہنی صحت کے لحاظ سے بدترین ملک قرار دیا گیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر جاپان اور جنوبی کوریا کے بعد اسے سب سے زیادہ مایوس قوموں میں شمار کیا گیا-روزمرہ زندگی کا دباؤ، معاشی مسائل اور سماجی تنہائی جیسے عوامل اہم وجوہات، بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ،ایک تہائی برطانوی بالغ افراد ذہنی مسائل کا شکار،30 فیصد افراد شدید ڈپریشن، اضطراب اور دباؤ میں مبتلا، تجزیے میں شامل18ممالک کے مابین موازنہ کیا گیا جس میں برطانوی عوام کی ذہنی کیفیت تشویش ناک حد تک خراب سامنے آئی۔ برطانیہ میں ایک تہائی سے زائد بالغ افراد نے اپنی ذہنی صحت کو خراب قرار دیا، جبکہ تقریباً 30 فیصد افراد نے شدید ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی دباؤ کا اعتراف کیا۔ برطانیہ یورپ میں ذہنی صحت کے بحران سے دوچار ہے، جہاں روزمرہ زندگی کا دباؤ، معاشی مسائل اور سماجی تنہائی جیسے عوامل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔