• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس بھی متعارف کرارہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر وزیر، صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس بھی متعارف کرا رہی ہے، جس میں خواتین ڈرائیورز خواتین مسافروں کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز، خطے کی مجموعی صورتحال، بالخصوص سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع، نوجوانوں کی فنی و تکنیکی مہارتوں کے فروغ، خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ہائی کمیشن کے وفد میں پولیٹیکل کونسلر نکول رابرٹس، ڈپٹی ہائی کمشنر ٹام برج، سیکنڈ سیکریٹری (پولیٹیکل) سیم پلیس، ہدی اکرام اور سارہ پینگ شامل تھیں، جبکہ ملاقات میں سندھ حکومت کی جانب سے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے ساتھ صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، معاونینِ خصوصی قاسم نوید قمر، قاسم سراج سومرو اور رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران سندھ حکومت کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت صوبے میں جاری عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، روزگار، خواتین کے بااختیار بنانے، ماحولیاتی تحفظ اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق اقدامات سے برطانوی وفد کو آگاہ کیا۔ برطانوی وفد نے سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح، خواتین کی ترقی، ماحول دوست ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے ان اقدامات کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید