لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے گزشتہ روز ملکی ساختہ لانگ رینج زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم ‘کشا’ کا پہلا ٹیسٹ مکمل کر لیا۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے یہ ٹیسٹ آندھرا پردیش کے اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے انجام دیا۔ ‘کشا’ کو لڑاکا طیاروں، کروز میزائلوں، بغیر پائلٹ والے طیاروں اور بڑے طیاروں کو نشانہ بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ ‘کشا’ روس کے ایس-400 جیسے جدید دفاعی نظام کا بھارتی جواب ثابت ہو سکتا ہے۔ پروجیکٹ کشا کے تحت تین مختلف رینج والے انٹرسیپٹر میزائل تیار کئے جا رہے ہیں۔ میزائل 150 کلومیٹر تک کے ہدف کو مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ مکمل سسٹم 400 کلومیٹر تک کی رینج فراہم کرے گا۔