• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون کا نیا باب، لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

اسلام آباد ( ناصر چشتی ) پاکستان میں زرعی شعبے کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیتش رفت کے طور پر پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) اور چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیم سن گروپ (FAMSUN Group) کے درمیان ایک لیٹر آف انٹینٹ (LoI) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت پارک میں فیم سن ٹیکنالوجی ڈسپلے پارک کے قیام اور زرعی اختراع، تحقیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔یٹر آف انٹینٹ پر چیئرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی اور فیم سن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر جیک چن نے دستخط کیے۔
اہم خبریں سے مزید