کراچی (نمائندہ خصوصی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی گلگت نے دعوی کیا ہے کہ سرکل نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو دشمن ملک کو حساس معلومات فراہم کر رہا تھا۔ درج ایف آئی آر 3/26 میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ ملزم قمر علی کے موبائل فون سے حساس معلومات جس میں فضائیہ کا قادری ایئر ییس، اسکردو ایئرپورٹ اور سی ایم ایچ اسکردو کی تصاویر ملی ہیں اور وہ دشمن ملک کی انٹیلیجنس ایجنسی "را" کو فراہم کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر ایجنسی کے حوالے کیا گیا ہے۔