• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج، وزیراعظم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد بلایا جائے، بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم کی ہدایت، وزیراعظم کی پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات21فیصد اضافے کے ساتھ 4.6ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی ستائش کی، شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUNکے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی اورمستونگ کے قریب سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ، وزیر اعظم نے کہا بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہئے۔ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے۔ آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کو ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی بہبود آبادی اور نیشنل پاپولیشن کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید