• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 سے زائد غیر ملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈز بنائے، گرفتار نادرا افسران کے انکشافات

کراچی (آئی این پی) ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار نادرا افسران نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار نادرا افسران نے 100 سے زائد غیر ملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈز پراسیس کیے ہیں، جب کہ غیر ملکیوں کے لیے درکار دستاویزات گرفتار پرائیوٹ ایجنٹ فراہم کرتا تھا۔ دستاویزات میں پیدائش، اموات سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، امیدوراوں کے والدین کے شناختی کارڈ شامل ہیں۔ دستاویزات پراسیسنگ کے لیے زاہد نامی سابق نادرا ملازم کے ذریعے آگے روانہ کرتا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب میمن تجزیے کے لیے ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔ رقم گرفتار فیاض احمد، معمر شاہ اور راو زاہد کے ذریعے جہانزیب کو روانہ کی جاتی تھی۔ فیاض احمد نے داد، پروین، ماجدہ بی بی اور نصیر اللہ کے مشتبہ شناختی کارڈ پراسیس کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید