اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے NCCIA کو سروس ریگولرائزیشن کیلئے عدالت آنیوالے کنٹریکٹ افسران کے سرکاری فرائض میں اللّٰہکسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا۔ عدالت نے افسران کیخلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے NCCIA حکام کو متاثرہ افسران کی درخواستوں پر 30جولائی تک تفصیلی شق وار جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا۔ جسٹس محمد اعظم خان نے ریمارکس دئیے کہ اتنے پڑھے لکھے اور تجربہ کار افراد کو کام سے روکنا زیادتی ہے۔