کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشنِ اقبال بلاک 10میں سیوریج کا نظام مکمل ناکارہ، گزشتہ دس ماہ سے گلیوں میں گندہ پانی جمع ہونے سے مکینوں کو بدبو اور مختلف بیماریوں کا سامنا ان کا کہناتھا کہ وہ واٹر کارپوریشن حکام کو درخواستیں دے کر تھک گئے ہیں لیکن اس سنگین مسلئے سے انہیں نجات نہیں مل رہی اب ان کے اعصاب جواب دے گئے ہیں انہوں چیئر مین واٹر کارپوریشن میئر کراچی سے فوری اس صورتحال کا نوٹس لینے کی مطالبہ کیا ہےان کا کہنا تھا کہ میئر خود یا اپنے کسی نمائندے کو بھیجیں تاکہ انہیں اندازہ ہو کہ صورتحال کس قدر خراب ہے۔