• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار چیمہ کی تحریروں میں تصنع نہیں، اخلاص اور جذبہ ہے، افتخار عارف

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) نامور شاعر و دانشور افتخار عارف نے کہا ہے کہ ذوالفقار چیمہ کی تحریروں میں تصنع اور بناوٹ نہیں بلکہ اخلاص اور حالات کو بہتر کرنے کا جذبہ ہے،اس لئے وہ مقبول ہیں اور لوگ انکی تحریریں شوق سے پڑھتے ہیں۔۔اکادمی ادبیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ ملک کو ذوالفقار چیمہ جیسے باکردار اور باضمیر سول سرونٹس کی ضرورت ہے جنہوں نے ایمان اور ضمیر کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیا۔انکی تحریر کی سادگی۔روانی اور شگفتگی اسے بے حد دلچسپ بنا دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نامور کالم نگار اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی تین نئی کتابوں ’جہد مسلسل، افکار تازہ اور سمجھتا ہوں جسے حق‘ کی تقریب پذیرائی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ہر طبقہ فکر کی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔علم و ادب اور سروسز سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات بہت نمایاں تھے۔معروف ناول نگار حمید شاہد نے کہا کہ ذوالفقار چیمہ نے کبھی مصلحت کو اصولوں پر غالب نہیں آنے دیا ۔
ملک بھر سے سے مزید