اسلام آباد (قاسم عباسی)وفاقی سماجی تحفظ کے پروگراموں میں 14 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، بی آئی ایس پی، بیت المال، ای او بی آئی اور وزارتِ تخفیفِ غربت میں مالی بے قاعدگیوں اور کمزور کنٹرول سسٹم کی نشاندہی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی تحفظ کے پروگراموں کے تازہ ترین آڈٹ میں مالی سال 2024-25 کے دوران وفاقی سماجی بہبود اور سوشل سیفٹی نیٹ پروگراموں میں مجموعی طور پر 14 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ سال 2025-26 کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں اہم سرکاری اداروں، جن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن اور وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ شامل ہیں۔