• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج میں کشیدگی، مہنگائی میں اضافے کا خطرہ، گورنر اسٹیٹ بینک، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ، ملک میں غذائی اشیا کی قیمتوں پر موجود دباؤ کے باعث آئندہ چند ماہ کے دوران مہنگائی ہدف کی حد سے بلند رہنے کا امکان ہے، بینک کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے تازہ ترین ’’عالمی اقتصادی منظرنامے‘‘ میں پیش گوئی کی کہ 2026ء اور 2027ء دونوں میں عالمی مہنگائی زیادہ رہے گی، جبکہ اجناس کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ زری پالیسی کمیٹی کو توقع ہے کہ مالی سال 27ء میں حقیقی جی ڈی پی کی نمو 3.5 تا 4.5 فیصد کے درمیان رہے گی،امید ہے کہ کارکنوں کی ترسیلات زر گذشتہ برس کے مقابلے میں بڑھیں گی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پالیسی ریٹ کو موجودہ ریٹ 11 اعشاریہ 50 پر ہی برقرار رکھا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید