اسلام آباد( رانا غلام قادر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت خزانہ کے 2 سیکشن افسروں کو بیرون ملک تعلیم کیلئے او ایس ڈی بنا دیا ۔ سیکشن آفیسر وزارت خزانہ جنید افضل اور عمران حسین کو او ایس ڈی مقرر کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ۔ عمران حسین ماسٹرز ڈگری کیلئے جاپان جائیںگے، انہیں 31 اگست 2028 تک او ایس ڈی بنایاگیا ۔جنید افضل ماسٹر زڈگری کیلئے امریکہ جائیں گےاور 30 جون 2027 تک او ایس ڈی رہیں گے۔