• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا، مسلم سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنا مہنگا پڑگیا، پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کینبرا ( جنگ نیوز)آسٹریلیامیں مسلم سینیٹر کو ’پاکستان واپس جا ئو‘کہنا مہنگا پڑ گیا، پالین ہینسن کی اپیل مسترد ، عدالت نےپاکستان نژاد مہرین فاروقی سے متعلق دائیں بازو سیاست دان کے بیان کو نسل پرستانہ اور امتیازی قرار دیا تھا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے دائیں بازو کی سیاست دان اور ون نیشن پارٹی کی رہنما سینیٹر پالین ہینسن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے 2024 کا وہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس میں ان کے "پاکستان واپس چلی جائیں" والے بیان کو نسل پرستانہ اور امتیازی قرار دیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید