• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے پاکستان کے لیے نڑاں جوئیل پوئیزے کو نیا سفیر نامزد کردیا

اسلام آباد(صالح ظافر) فرانس نے سینئر کیریئر سفارت کار ژاں نوئیل پوئیریے کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر نامزد کر دیا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق ان کی نامزدگی کی دستاویز پاکستان کے دفتر خارجہ کو موصول ہو چکی ہے، جہاں ان کی تقرری کے لیے اگرے مان یعنی باضابطہ سفارتی منظوری، جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔پیرس میں فرانسیسی وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ژاں نوئیل پوئیریے اس وقت گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک (Nuuk) میں فرانس کے پہلے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان (P-5) میں شامل ممالک میں سے رواں سال پاکستان کے لیے اپنا سفیر تبدیل کرنے والا پہلا ملک ہے۔
اہم خبریں سے مزید