• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل مزید مہنگا، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی

کراچی(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزرات پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 28 جولائی کیلیے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 383 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 386 روپے 83 پیسے پر پہنچ گئی نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 335 روپے 18 پیسے سے کم ہوکر 334 روپے18پیسے تک پہنچ گئی۔
اہم خبریں سے مزید