• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران حملے رکنے سے عالمی منڈی میں تیل قیمتیں 86 ڈالر تک گرگئیں

لندن (اے ایف پی)امریکہ اور ایران کے درمیان حملے رکنے کے بعد پیر کوعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ،برینٹ کروڈ آئل6فیصد کمی سے 86ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا، عارضی جنگ بندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر بیشتر اسٹاک مارکیٹوں میں تیز ی دیکھنے میں آئی ، یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے قریب عمانی سمندر میں بحری جہازوں پر حملے کے امریکہ ایران کشیدگی میں اچانک شدت آ گئی تھی، جس سے تیل کی قیمتیں گزشتہ ہفتے مئی کے بعد پہلی بار 100ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں جو 86 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے ۔ پیر کوعالمی مارکیٹ میں برینٹ نارتھ سی کروڈ6فیصد کمی کے ساتھ 86.22 ڈالر فی بیر ا ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل6.8فیصد کمی کے ساتھ 83.22ڈالر فی بیر ل پر آگیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید