اسلام آباد( آن لائن)مشیروزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر چھوٹی تبدیلی زیادہ بہتر ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہفتہ واریا15 دن بعد ہونے والی تبدیلی سے زیادہ بوجھ پڑتا ہے، روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا تو ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے معاملے پر مشاورت جاری ہے ۔خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہوتی ہیں تو یہ فارمولا زیادہ مفید ہوگا۔