کراچی (نیوز ڈیسک) فوجی ہلاکتوں سے متعلق امریکی محکمۂ دفاع کے حالیہ اعداد و شمار میں نمایاں تضاد سامنے آگیا۔ مجموعی زخمیوں اور متاثرین کی تعداد 624 تک پہنچ گئی، ہلاکتوں کی تعداد 18 سے کم کر کے 14 کر دی گئی۔ اعداد و شمار میں تبدیلی پر سوالات اٹھ گئے، چار فوجی جنگی ہلاکتوں سے خارج، اہلکاروں کے اہلِ خانہ میں تشویش کی لہر دور گئی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اپنی ویب سائٹ پر ایران کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 18 سے کم کر کے 14 کر دی، جس پر فوجی اہلکاروں کے خاندانوں، سابق فوجیوں اور بعض قانون سازوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔