کراچی(نیوزڈیسک)جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزا (Sebenza) میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، تاہم حملے کا مقصد ابھی واضح نہیں ہو سکا پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام زور فونٹین روڈ پر اس وقت پیش آیا جب متاثرین اپنی گاڑی میں گھر واپس جا رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد ٹیمبیسا میں چھوٹی دکانوں کے مالک تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کے ٹریفک سگنل پر رکتے ہی ایک سفید رنگ کی سیڈان گاڑی ان کے قریب آ کر رکی، جس سے مسلح افراد باہر نکلے اور گاڑی کے دونوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔