• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال پاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملے کئے گئے، ڈاکٹر حیدر عباس

اسلام آباد (ساجدچوہدری )نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال پاکستان پر 400 سے زائد سائبر حملے کئے گئے، تاہم تمام سائبر حملوں کو بروقت ناکام بنایا گیا، انہوں نے کہا ہمیں ایک مضبوط نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کی ضرورت ہے , نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی وزیراعظم کے ماتحت ہونی چاہیے ، ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کو درپیش بڑھتے ہوئے سائبر خطرات، ریاستی سرپرستی میں ہونے والے سائبر حملوں کے تناظر میں پاکستان کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم کی سربراہی میں ایک بااختیار نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے قیام کی تجویز پیش کردی ہے، ڈائریکٹر جنرل نیشنل سرٹ نے کہا نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی کو پورے ملک کی سائبر سیکورٹی کا انتظام چلانا چاہیے , وزیراعظم کی سربراہی میں یہ اتھارٹی زیادہ موٹر طور پر کام کرسکے گی۔
اہم خبریں سے مزید