• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر پٹرولیم نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات پر کمیٹی بنا دی

اسلام آباد(عاطف شیرازی ) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مطالبات پر کمیٹی بنا دی، اوٹکاکے وفد کے ساتھ کامیاب مذاکرات ، آئل ٹینکرز کو درپیش مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کر لیا ۔ ترجمان وزارت پٹرولیم کے مطابق وزیرِ پیٹرولیم نے اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی جو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید