اسلام آباد( تنویرہاشمی ) پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید گرمی کی لہریں، غیر معمولی مون سون، اچانک سیلاب، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور خشک سالی جیسے خطرات بیک وقت سامنے آ رہے ہیں، ماہرین موسمیات نے کہا ہےکہ مون سون سے وابستہ خطرات میں کمی کیلئےعوامی آگاہی، طرزِ عمل میں مثبت تبدیلی اور موثر حکمتِ عملی ناگزیر ہے،ا ن چیلنجز سے مو ثر انداز میں نمٹنے کےلئے ہنگامی ردِعمل کی روایتی حکمتِ عملی ترک کر کے پیشگی منصوبہ بندی، جدید ابتدائی وارننگ سسٹم، موسمیاتی موافق لینڈ یوز پلاننگ اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون پر مبنی جامع قومی حکمتِ عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیرِ اہتمام پاکستان میں موسمیاتی شدت: ہیٹ ویوز، مون سون میں تغیر اور مشترکہ خطرات کے موضوع پر منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔